تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 6:44

مگرمچھ کے ساتھ خطر ناک کرتب، تماشائیوں دہشت زدہ

بنکاک..... این جی ٹی..... تھائی لینڈ کے شہر Pattaya کے چڑیا گھر میں ایک شو کے دوران ٹرینر نے مگر مچھ کے ساتھ خطر ناک کرتب پیش کر کے وہاں مو جود لاتعداد تما شائیوں کو دہشت زدہ کر دیا۔ یہ ٹرینر سلائیڈ سے پھسلتا ہوامگر مچھ کی طرف بڑھا جو کہ اپنے جبڑے کھولے اسے کھانے کے انداز میں آگے بیٹھا ہو اتھا۔یہ ٹرینراپنے سر کے بل پھسلتا ہو ا کسی ڈرو خوف کے بغیر اس مگر مچھ کے منہ تک آگیا جبکہ اس مگر مچھ کالقمہ بننے سے قبل ہی فوراً اوپر اٹھ گیا اور مگر مچھ کے منہ پر بو سہ دے کر کرتب کا اختتام کر دیاتاہم اس منظر کو سامنے بیٹھے تماشائی دیکھ کر دہشت زدہ ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.