تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 8:4

شرارتی منچلوں نے دوست کو جگانے کا نیا طریقہ متعارف کرادیا

نیویارک.....دوستوں کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ کسی بھی انسان کی زندگی کا یادگار لمحہ ہوتا ہے جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا اور دوستوں کی نت نئی شرارتیں بھی ایسی ہی ہوتی ہیں۔اب ذرا ان منچلوں کو ہی دیکھ لیجئے جو سیر و تفریح کی غرض سے نکلے تو نیند سے بے حال ایک دوست تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی ٹرالی میں ہی بیٹح کر سو گیا۔شرارتی دوستوں نے سوئے ہوئے دوست کو جگانے کیلئے انوکھا طریقہ ایجاد کیا اور دوست کو ٹرالی سے نیچے پھینک دیا۔منچلوں کوخوب کھل کر ہنسنے کا بہانہ مل گیا لیکن ان کی شرارت کا شکار بننے والے بے چارے نوجوان کی نیند بھی خراب ہوئی اور مذاق بھی بنا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.