تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 جون 2014
وقت اشاعت: 5:24

بر طانیہ میںانسا ن اور عقاب کے درمیان منفرد مقا بلہ

لندن.....این جی ٹی.....دنیا بھر میںعا م طو ر پر انسا نوں اور تیز رفتار اڑان بھرنے والے عقاب کے الگ الگ مختلف مقابلوں کا انعقادکیا جاتا ہے لیکن برطا نیہ میں ایک سائیکلسٹ اور عقاب کے درمیا ن منفرد مقا بلے کا اہتما م کیا گیا ۔اس مقا بلے میں کھلاڑی نے سائیکل پر سوار ہوکر پہاڑوں پر دوڑ لگائی جبکہ دوسری طرف عقاب نے فضا میں اڑ کر اس کے ساتھ شاندار انداز میں مقابلہ کیا۔ سائیکلسٹ کے ہیلمٹ کے اوپر گوشت کا ٹکڑا باندھا گیا تھا جسے عقاب سے بچانا اس کھلاڑی کاکام تھا اور دوسری جانب عقاب کو اسے کم سے کم وقت میں اپنے قبضے میں لے کر فاتح بننا تھا۔انسان اور پرندے کے درمیان یہ مقابلہ کافی دیر تک جاری رہا مگر عقاب کچھ ہی دیر اس گوشت کے ٹکڑے کو اپنی چونچ میں دبا کر اڑنے میں کامیاب ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.