23 جون 2014
وقت اشاعت: 7:5
تیز رفتاری کا نتیجہ ایسا بھی نکل سکتا ہے
نیویارک..... این جی ٹی..... بائیک چلاتے وقت رفتار ہمیشہ اتنی رکھنی چاہئے جو انسان کے اپنے قابو میں ہو اور با آسانی بریک لگ سکے بصورت دیگرنتیجہ ایسا بھی نکل سکتا ہے۔رو س کی ایک ریلوے پٹری پار کرنے والے تیز رفتار بائیک سوار نوجوان کے ساتھ پیش آئے اس حادثے کو ہی دیکھ لیجئے جس میںیہ بری طرح زخمی ہوگیا۔بائیک سوار کو تیز رفتاری کی وجہ سے پٹری کی موجودگی کا ادراک نہ ہوسکا جس کی وجہ سے یہ پٹری سے اچھل کر قلابازیاں کھاتا ہوا دور جا گرا۔ یقیناً اگر موٹر سائیکل سوار کی رفتار تھوڑی کم ہوتی تو یہ اس حادثے سے محفوظ رہ سکتا تھا جس میں اس کی بائیک کو بھی نقصان پہنچا اور خود بھی اسپتال جا پہنچا۔