24 جون 2014
وقت اشاعت: 7:35
ویڈیو گیم طرز پر بنا انوکھا تھری ڈی ریمپ
نیویارک.....این جی ٹی..... اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ سمجھ رہے ہونگے کہ پلے اسٹیشن پر کوئی ویڈیو گیم کھیلی جا رہی ہے ، لیکن جناب ایسا نہیں ہے یہ تو حقیقت میں تھری ریمپ پر سائیکل سوار نے ویڈیو گیم طرز پر اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔اس ماہر امریکی رائیڈر نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ایسا منفرد ریمپ تیار کیا جو ہو بہو ویڈیو گیمز میں دکھایا جاتا ہے اور پھر اس پر بالکل ویڈیو گیمز کی طرز پر کرتب دکھا کر فلم بندی کر لی ۔بات صرف یہیں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس بائیسایکل رائیڈر نے ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے رہی سہی خامیاں بھی دور کر لیں اور دیکھنے والوں کو دھوکہ دینے میں باآسانی کامیاب ہو گیا۔ کیوں ٹھیک کہتے ہیں نہ کہ مہارت ہو تو ایسی۔