تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جون 2014
وقت اشاعت: 7:55

ہاتھی اور گدھے کے بچے بھی فٹ بال کے دیوانے نکلے

لندن.......برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کا بخار جانوروں میں بھی منتقل ہوگیاہے۔جی ہاں بالکل ایسا ہی کچھ آجکل برطانوی کائونٹی نارتھ یارکشائرکے پلے ڈیل فارم پارک میں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں فقط18دن عمر کا حامل پیڈی نامی ننھا گدھا فٹ بال کھیلتا نظرآتا ہے۔یہی نہیں دوسری جانب برطانیہ کے ہی ایک یتیم خانے میں موجود ہاتھی کے بچے بھی فٹ بال فیور میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں جو اپنی چاروں ٹانگوں سے گیند ایسے پاس کرتے دکھائی دیتے ہیں جیسا اُن سے بڑا میسی،بیکہم اور رونالڈو کوئی نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.