تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جون 2014
وقت اشاعت: 11:55

برازیل میں خوش قسمتی کا نشان چھ انگلیوں والا انوکھا خاندان

برازیلیا .....جب دنیا بھر میں ہر جگہ فٹ بال ورلڈ کپ کا جادو سر چڑھ کر بال رہا ہے تو ایسے میں برازیل کا ایک انوکھا خاندان بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان میں اُتر آیا ہے۔جی ہاں برازیل کے شہر برازیلیا میں ایک ایسا خاندان ہے جس کے ہر فرد کے ہاتھ میں چھ چھ انگلیاں ہیں اور اپنی اس خصوصیت کو وہ ورلڈ کپ فٹبال میں برازیل کے لئے خوش قسمتی قرار دے رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ برازیل نے پانچ بار تو ورلڈ کپ جیت لیا اب چھٹی بار بھی برازیل ہی ورلڈ کپ جیتے گا،اب ان کی یہ خود اعتمادی اور اعتقاد کیا رنگ لاتا ہے وہ تو فائنل کے بعد ہی کھل کر سامنے آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.