24 جون 2014
وقت اشاعت: 12:45
خرگوش میاں کے صبر کا امتحان لیتی شرارتی بی مانو
نیو یارک.....ذرا اس ننھی بی مانو کو تو دیکھئے جو پنجرے میں موجود خرگوش کا صبر آزمانے چلی ہیں۔اس شرارتی مانو بلی نے خرگوش کی قید کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے تنگ کرنی کی ٹھانی اور پنجرے کے باہر سے اسے خوب ستایا۔اب یہ تو نہیں معلوم کہ خرگوش میاں شیر کی اس خالہ سے لڑنے کے موڈ میں نہیں یا واقعی کافی امن پسند ہیں کہ چپ چاپ پنجرے کے دوسرے کونے میں جا کر بیٹھ گئیں لیکن ان کے ضبط کو داد تو دینی ہی پڑے گی۔