تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جون 2014
وقت اشاعت: 21:5

چین :ایکوریم میں مچھلیوں کے فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد

شنگھائی.....این جے ٹی..... جہاں دنیا بھر کے لو گ فٹ بال ورلڈ کپ2014کے سحر میں مبتلا ہوچکے ہیں وہیں چین کے شہر شنگھائی کے ایکوریم میں موجود مچھلیوں پربھی فٹ بال کا بخار چڑھ چکا ہے۔جی ہاں بالکل شنگھائی کے ایکوریم میں موجود مچھلیوں کیلئے فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریفری کا فریضہ بھی ایک مچھلی نے ہی سرانجام دیا۔اپنی نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے کیلئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ٹینک میں موجود 23مچھلیوں کو مختلف ٹیموں میں بانٹ دیا گیا جبکہ ریفری مچھلی اِدھر سے اُدھر دوڑتی میچ آفیشل کے فرائض انجام دیتی نظر آئی۔ایکوریم ٹینک میں جہاں مچھلیوں کیلئے خاص ننھی منی گھاس والی آسٹروف بچھائی گئی وہیں گول پوسٹ،کارنر فلیگزاور پینالٹی ایریا کیساتھ مچھلیوں کے دانے کے ایک بڑے سے ٹکڑے کو فٹ بال گیند کے طور پر استعمال کیا گیا۔ مچھلیوں کے درمیان فٹ بال کا یہ میچ ٹائی ہوگیا کیونکہ ننھی منی مچھلیاں اپنے قد کے برابر فٹ بال گیند کو ہلانے میں ناکام نظر آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.