26 جون 2014
وقت اشاعت: 8:6
ماہر فنکارہ نے آرٹ روم کو 2ڈی پینٹنگ میں تبدیل کر دیا
نیویارک.....این جی ٹی....دنیا میں ایسے ماہر فنکاروں کی کمی نہیں جو نِت نئے انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے داد وصول کرتے ہیں۔اس ماہر فنکارہ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جس نے آرٹ روم کر 2ڈی پینٹنگ میں تبدیل کر کے ایسا شاہکار تیار کیا ہے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں پل بھر میں دھوکہ کھا جائیں۔جیتے جاگتے انسانوں کو پینٹنگ میں تبدیل کر کے اس فنکارہ نہ صرف اپنے فن کا داد وصولی کی ہے بلکہ اپنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت بھی پیش کر دیا ہے۔