26 جون 2014
وقت اشاعت: 8:16
جاپان نے دنیا کی پہلی روبوٹک نیوز کاسٹرتیارکر لی
ٹوکیو.....این جی ٹی....جدیدیت نے جہاں انسانوں کا لائف اسٹائل تبدیل کر دیا ہے وہیں اب ٹیکنالوجی زندگی کے ہر شعبے میں اپنے قدم جماتی نظر آرہی ہے ۔ جی ہاں جدید ٹیکنالوجی سے مزین روبوٹس نے ہمارے روزمرہ کاموں میں کئی گنا آسانی پیدا کر دی ہے اور اب یہی روبوٹ آپ کو ٹیلیویژن پر خبریں بھی پیش کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔جاپانی ماہرین نے حقیقت سے قریب تر نظر آنیوالی ایسی خاتون روبوٹ نیوزکاسٹر تیار کر لی ہے جو نہ صرف انتہائی خوش مزاج ہے بلکہ خبروں کی نوعیت کیساتھ فوراً اپنے تاثرات بھی تبدیل کرنے میں کمال کی مہارت رکھتی ہے۔ بہترین لب و لہجہ کی مالک اور خوبصورت آواز کی مالکOtonaroidنامی یہ دلکش روبوٹک نیوزکاسٹراپنی پلکیں جھپکتے ہوئے کیمرے کی باریکیوں کو سمجھتی ہے اوردیکھنے والوں کو انتہائی مہارت سے خبروں سے آگاہ کرتے ہوئے یقیناً حیرت میں ڈال دیتی ہے۔