تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 جون 2014
وقت اشاعت: 7:37

برقی آری سے لکڑی کے تنے تراشتے ہوئے بھالو تیار کرنے والا ماہر آرٹسٹ

نیویارک.... این جی ٹی..... دنیا بھر میں آرٹسٹ اپنے فن کے اظہار کیلئے مختلف طریقہ کار اختیار کرتے ہیں کوئی پینٹ برش پکڑتا ہے تو کلرز،کریون کوئی مجسمہ سازی کرتا ہے تو وڈیو میکنگ۔امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والے54سالہ مارک ٹیو نامی شخص کو برقی آری کی مدد سے لکڑی کے مجسمے تراشنے میں کمال مہارت حاصل ہے ۔ یہ ماہر کاریگر لکڑی کے بڑے سے تنے کو انتہائی خوبصورتی سے تراش خراش کر اسکی مدد سے بھالو،عقاب اور پہاڑی انسانوں سمیت بھیڑیوں کے مجسمے تیار کرتے ہیں۔پچھلے 20سالوں سے لکڑی کے تنے تراشنے کے فن سے وابستہ ٹیو زیادہ تر بھالوئوں کے مختلف اسٹائل کے ماڈلز تیار کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.