29 جون 2014
وقت اشاعت: 5:47
اسرائیل میںریچھ کی ریڑھ کی ہڈی کی کامیاب سرجری
تل ابیب.....این جی ٹی....اسرائیل کے شہر رمات جین کے زولوجیکل سینٹر میں 550پونڈ(250کلوگرام) وزنی بھورے ریچھ کی ریڑھ کی ہڈی کی کامیاب سرجری کردی گئی۔19سالہ مینگو نامی یہ ریچھ ریڑھ کی ہڈی کی ڈسک سلپ ہوجانے کے باعث چلنے پھرنے سے معذور ہونے لگا تھا۔اس موقع پر زولوجیکل سینٹر کے جانوروں کے ڈاکٹرز نے مینگو کی پیٹھ کے بال صاف کرتے ہوئے سرجری کا آغاز کیا جسکے لیے ریچھ کو پہلے ہی نیم بیہوشی کے انجکشن لگائے گئے جبکہ بلڈ پریشر جانچنے کی مشین بھی اُسکے ہاتھ سے منسلک کردی گئی تھی۔کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کامیاب سرجری کے بعد اب مینگو نامی یہ ریچھ تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہے۔