29 جون 2014
وقت اشاعت: 16:47
انسان تو انسان مچھلیاں بھی انڈوں کی شوقین نکلیں
ہیلسنکی .....صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور انڈے انسانوں کی پسندیدہ خوراک میں تو شامل ہیں ہی لیکن اب تو مچھلیاں بھی اس کی شوقین نکلیں۔جی ہاں فن لینڈ کے ایک غوطہ خور نے زیر سمندر جا کر جب مرغی کا انڈہ توڑا تو ایک مچھلی نے فٹ سے آکر انڈے کو اپنے منہ میں ڈالا اور نگل لیا۔انڈے کی ایک جھلک دیکھ کرکئی اور مچھلیاں بھی اس کے پیچھے پیچھے آگئیں اور انڈے کو چھیننے کی کوشش کرنے لگیں۔غوطہ خوربھی مچھلیوں کی ایک انڈے کیلئے ہونے والی اس چھینا جھپٹی کو دیکھ کر حیران رہ گیا اور اس حیرت انگیز منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔