تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 جون 2014
وقت اشاعت: 6:27

بڑھاپے میں زیادہ سونا دماغی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے،ماہرین

لندن.....این جی ٹی......عام طور پر والدین اپنے نو عمر بچوں کو زیادہ دیر تک سوتے رہنے سے منع کرتے ہیں لیکن یہ عمل جوانی سے زیادہ بڑھاپے میں خطرناک ثابت ہوتا ہے۔برطانیہ کی وار وک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں زیادہ دیر تک سونا دماغی کارکردگی کو متاثر کرسکتاہے۔تحقیق کے مطابق 65سے 89سال کی عمر کے افراد کیلئے آٹھ گھنٹے سے زیادہ کی نیند ان کی ذہنی کارکردگی کو متاثر کر کے فیصلہ سازی میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس عمر میں چھ گھنٹے سے کم اور آٹھ گھنٹے سے زیادہ سونا صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.