تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 جون 2014
وقت اشاعت: 7:58

برطانیہ میںجانوروں سے بھرا آرٹ ٹرک نمائش کیلئے پیش

لندن...... این جی ٹی...... برطانیہ میںہر سال کی طرح اس سال بھی گلیسٹن بری فیسٹیول دھوم دھام سے منایاجا رہا ہے ۔اس فیسٹیول میں بر طانوی اسٹریٹ آرٹسٹ کا بنایا گیا منفرد آرٹ ٹرک سب کی توجہ کا مر کز بن گیا ہے ۔نا مور آرٹسٹBanksy نے کپڑے اور اون سے بنے جا نور وںکو ایک ٹرک میں رکھ کر اس فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کر دیا ہے۔ گائے ،بکری بھیڑ،مرغی اور بھالو وغیرہ پر مشتمل اس ریوڑ میں تما م جانوروں کا منہ ٹر ک سے باہر نکالا گیا ہے جیسے کہ یہ سب کے سب با ہر نکلنے کیلئے تیار ہوں۔اس آرٹ ٹرک میں موجود ان معصوم جانوروں کی آوازوں کی ریکارڈنگ بھی اسپیکرز پر لگائی گئی ہے جسے سن کر فیسٹیول میں آئے لوگ اس کی جانب متو جہ ہو جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.