30 جون 2014
وقت اشاعت: 17:8
اف اتنی ساری بالز،کتے کو ملا سامگرہ کا انوکھا تحفہ
لندن .....این جی ٹی.....تحفے ملیں اور بے حساب ملیں تو خوشی کا کیا عالم ہوگا۔ا یسا ہی کچھ ہوا اس کتے کے ساتھ جو ایک گیند ملنے پر اتنا خوش تھا کہ اچانک گیندوں کی برسات ہوگئی توگویا برسوں پرانا خواب پورا ہو گیا۔اپنی سالگرہ کے موقعے پر اپنے مالک کی جانب سے تحفے کے طور پراتنی ساری گیندیں ایک ساتھ دیکھنے پر کتے کی خوشی کاعالم دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے جسے چند ہی دنوں میں تین لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔