تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:57

بینکاک کا شاپنگ مال تالاب میں تبدیل،ہزاروں مچھلیوں کے ڈیرے

بینکاک..... این جی ٹی..... عام طور پر شاپنگ مال اپنی رونقوں اور رنگینیوں کی بدولت ہر وقت خریداری کرنے والوں سے بھرے رہتے ہیں لیکن بینکاک میں ایک ایسا شاپنگ مال بھی ہے جہاں گاہکوں کے بجائے مچھلیوں کے ڈیرے ہیں۔جی ہاں زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نیو ورلڈ نامی شاپنگ مال گزشتہ سترہ سالوں سے ویران پڑا ہے جس کی وجہ اس کی غیر قانونی تعمیر تھی۔شہر میں کئی سال قبل آنے والے سیلاب کے باعث اس عمارت کے نچلے حصے میں پانی بھر گیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں مچھروں کی بہتات ہوگئی تھی۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مچھروں کے انڈے کھانے والی مختلف اقسام کی مچھلیوں کو اس پانی میں چھوڑ دیا جس کی وجہ سے یہ شاپنگ مال تالاب میں تبدیل ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.