2 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:27
چینی طالبعلموں کا کارنامہ،پلاسٹک کی بوتلوں سے کشتی بنالی
بیجنگ......ذہانت میں چینی نوجوان بھی کسی سےکم نہیں جس کی تازہ ترین مثال چین کے شہر چانگ کنگ سے تعلق رکھنے والے چاریونیورسٹی طالبعلموں نے پیش کی ہے۔چانگ کنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے گریجویشن مکمل کا جشن ذرا مختلف اندازمیںمنایااوردومہینوںکی کڑی محنت کے بعد پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پر چلائے جانے کے لائق کشتی تیار کرلی۔1ہزار528پلاسٹک کی ناکارہ بوتلوں سے تیار کی گئی یہ کشتی 5میٹر لمبی ہے جو 442کلوگرام یعنی کم وبیش5افراد کا وزن برداشت کرسکتی ہے۔