4 جولائی 2014
وقت اشاعت: 0:3
ایکواناٹس کا31روز زیرِ آب رہائش کا مشن کامیاب،نیا عالمی ریکارڈ قائم
نیو یارک .....این جے ٹی .....اسٹروناٹس(خلاء بازوں)کے بعد ایکواناٹس(آب نوردہ )مشن بھی کامیابی سے ہمکنار ،زیرِ آب طویل عرصے قیام کانیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔جی ہاں بالکل امریکی ریاست فلوریڈا میں مشن31نامی ریسرچ مشن کیلئے چھ ڈائیورز(آب نوردہ)کو 31روز کیلئے زیرِ آب بھیجاگیا جسکے تحت انہوں نے اوشن ورلڈ کا انتہائی قریبی مشاہدہ کیا۔اس تحقیقاتی و تجرباتی مشن کے دوران ان ایکواناٹس نے ایسے فزیولاجیکل اور سائیکولاجیکل تجربات کیے جن کے تحت یہ جانچا گیا کہ انسان بناء سورج کی شعاعوں کے غیر معمولی دبائو کے حامل زیرِ آب ماحول میں کتنا عرصہ قیام کرسکتے ہیں؟ ۔تحقیقاتی مقاصد کیلئے یکم جون سے سمندر کی63فٹ کی گہرائی میں رہائش اختیار کرنے والے یہ تمام ڈائیورز43فٹ لمبی دنیا کی واحد زیرِ آب ریسرچ لیبارٹری ایکوریئس میں قیام پذیر تھے اور ٹھیک31روز بعد2جولائی کو واپس سطح سمندر پر پہنچے۔