3 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:27
اتنی سی عمر میں ننھے میاں کا یہ حال،جانے آگے دکھائے کیا کیا کمال
نیویارک..... این جی ٹی...... کہتے ہیں کہ بچے من کے سچے اور دھن کے پکے ہوتے ہیں اور یہ اگر کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیں تو کر کے ہی دم لیتے ہیں چاہے راستے میں کتنی ہی سختیاں کیوں نہ جھیلنی پڑیں۔اب ذرا اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جس نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگائی تو سب کی سانسیں خوف کے مارے تھم گئیںلیکن جناب یہ تو کسی ماہر اولمپئن کی طرح تیراکی کرتے ہوئے دوسری طرف سے باہر نکل آیا۔ایڈن نامی اس ننھے میاں کی شاندار تیراکی کا یہ مظاہرہ دیکھ کر تو شاید عالمی اولمپکس کے منتظمین کو بھی بچوں کے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد کرنا پڑ جائے۔