3 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:47
سینکڑوںفٹ کی بلندی پر ماہر پائلٹس کے شاندار کرتب
لندن...... این جی ٹی.... .. برطانیہ میں ماہر پائلٹس کی ٹیم نے سینکڑوں فٹ بلندی پر ایسے شاندار کرتبوں کا مظاہرہ پیش کیا کہ آسمان روشنیوں سے سجا دیا۔ان ماہر کرتب بازوں کی ٹیم نے فضا میں اُڑان بھرتے ہوئے ایسا فائر ورک کا مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے اس دلکش نظارے میں کھو گئے ۔ 500 فٹ بلندی پرجہازوں کی مبہوت کن فورمیشن کے دوران جہاں ایک طرف وِنگز سے انگارے اُگلتا فائر ورک بیحد دلکش نظارہ ترتیب دے رہاتھا تو وہیں دوسری جانب LEDلائٹس بھی دیکھنے والوں کو اپنے سحر میںجکڑ رہی تھیں۔یورپ میں اپنی نوعیت کے اس پہلے پلین فائر ورک ڈسپلے میںماہر پائلٹس نے نہ صرف ان کرتبوں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے یادگار بھی بنا دیا۔