تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:53

پرتگال میں 12واں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلہ

لسبن.....پرتگال کے ساحلی علاقے میں12ویں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔اس میلے میں شرکت کیلئے پرتگال سمیت اسپین ،فرانس اور کینیڈا سے پتنگ بازی کے شوقین افراد ٹیموں اور انفرادی حیثیت میں یہاںپہنچے ہیں۔دو روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی پتنگ میلے میں سیکڑوں منفر انداز، ڈیزائن اور رنگوں کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ مختلف کارٹون و فلمی کرداروں سمیت دلکش و دیدہ زیب اشکال کی پتنگوں سے سجے آسمان والے اس میلے کو دیکھنے ہزاروں سیاحوں نے بھی یہاں کا رُخ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.