6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:3
لچکدار بوٹ جنھیں تہہ کرکے سوٹ کیس میں رکھا جا سکتا ہے
میڈرڈ.....این جی ٹی.....اسپین میں ایک ڈیزائنر نے مردوخواتین کیلئے ایسے بو ٹ تیار کیے ہیں جو اتنے لچکدار ہیں کہ انہیں کسی بھی کپڑے کی طرح فولڈ کر کے باآسانی سوٹ کیس میں رکھا جاسکتا ہے۔ پیلے رنگت کے یہ بو ٹ پائوں سے گھٹنے تک پہنے جاسکتے ہیں جسے اتارنے کے بعد تہہ کریں تو اس کی لچکدار پلاسٹک پھٹتی بھی نہیں بلکہ یہ جگہ بھی کم لیتے اور سنبھالنے میں سہولت بھی ہو جاتی ہے۔