تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:43

کچھوے کی پیش گوئی غلط ثابت،جرمنی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ریو ڈی جنیرو.....برازیل میں ورلڈ کپ کا جنون زوروں پر ہے اور ایسے میں میچز کے نتائج کے حوالے سے جاننے کیلئے برازیل کے ایکوریم میں موجود بگ ہیڈ نامی کچھوے کی مدد لے جارہی ہے۔گذشتہ ورلڈ کپ میں جہاں آکٹوپس پال درست پیش گوئیاں کرکے دنیا بھر میں خبروں کی زینت بنا ہوا تھا وہیں رواں برس اس کچھوے نے دوسری بار غلط پیش گوئی کرکے ناقدین کا بھروسا گنوا دیا۔بگ ہیڈ نامی کچھوے کی پہلے میکسیکو کی جیت کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی کیونکہ برازیل اور میکسیکو کا یہ میچ بنا گول کے برابری کے نتیجے پر ختم ہوااور اب گذشتہ روز ہونے والے کوارٹر فائنل میں بگ ہیڈ نے فرانس کی جیت کا اعلان کیا تھا تاہم جرمنی فرانس کو کوارٹر فائنل میں ہرا کر فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.