6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:33
دنیا کے سب سے بڑے انڈر گرائونڈ ٹرمپولینز کا افتتاح
لندن....این جی ٹی......برطانوی علاقے نارتھ ویلز کے اسنوڈونیہ نیشنل پارک میں دنیا کا سب سے بڑا انڈر گرائونڈ ٹرمپولین تیار کیا گیا ہے جسکا گذشتہ روز باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔اسنوڈونیہ کی سلیٹ نامی کان کے اندر ڈیزائن کیے گئے بائونس بیلو نامی اس تفریحی ایریا میںموجود یہ ٹرمپولینز کان کے مختلف کناروں سے جوڑی گئی ہیں۔واک ویز اور 60فٹ لمبی سلائیڈز کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہونے والی نیٹ کی شکل میں ہوا میں ڈولتی ان ٹرمپولینز کا مزا لوٹنے کے خواہشمند افراد کو بذریعہ ٹرین کان کے اس چٹانی حصے تک پہنچایا جاتا ہے۔بیک وقت 100افراد کو تفریح فراہم کرتیں ان ٹرمپولینز کا مزا لوٹنے کی قیمت34ڈالر مقرر کی گئی ہے۔