5 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:23
پانی سے بھرا گلاس ہاتھ میں لے کر رسی پر قلابازی کا شاندارمظاہرہ
لندن......خطرناک کرتب دکھانا ہرکسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ ناکامی کی صورت میں انسان بری طرح زخمی بھی ہوسکتا ہے۔ذرا اس نوجوان کوتو دیکھئے جو انتہائی مہارت کے ساتھ رسی پرقلابازی کھانے کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہا ہے لیکن مجال ہے کہ ذربھی ا لڑکھڑا جائے۔نوجوان کا اس سے بھی دل نہ بھرا تو پانی سے بھرا گلاس ہاتھ میں لیا اور رسی پرپھر سے قلابازی کھانی شروع کردی لیکن گلاس پھر بھی پانی سے بھرا ہی رہا۔