6 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:43
بہادر بکرے کی مگر مچھ سے چھیڑ چھاڑ کی کہانی
سڈنی......بکرے بکریوں کا شمار ایسے سیدھے سادھے جانوروںمیں ہوتا ہے جو ذرا سی لکڑی یا ہاتھ دکھانے پر بھی ڈر کر دور بھاگ جاتے ہیں لیکن یہ بکرا تو انتہائی بہادر ثابت ہوا ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا گیری نامی یہ پالتو بکرا کسی زندہ یا حقیقی مگرمچھ نہیں بلکہ مگر مچھ کے دیوہیکل مصنوعی مجسمے کے ساتھ چھیڑ خانی کر کے دراصل خودکو بہادر ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔مصنوعی مگر مچھ کے منہ میں اپنا سر ڈال کر بہادری دکھانے والا یہ بکرا آئے روز اپنی کسی نہ کسی انوکھی حرکت کی بدولت انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا محور و مرکز بنا رہتا ہے۔