تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:33

آسٹرین آرٹسٹ نے امریکی صحرا میں سوئمنگ پول تیار کرڈالا

آسٹریا...... این جی ٹ...... آسٹرین آرٹسٹ کے دماغ کی داد دینی پڑے گی جس نے اپنے انٹرایکٹو آرٹ پراجیکٹ کیلئے امریکی صحرا میں سوئمنگ پول تیار کرڈالا۔عیش وآرام کے متوالے عیش کے حصول کیلئے کس حد تک جدوجہد کرسکتے ہیں ؟ یہ جانچنے کیلئے تیار کیے گئے اس سوئمنگ پول تک پہنچنے کیلئے صحرا کی خاک چھانیں ،سوئمنگ پول ڈھونڈیں اور پھر گرمی بھگانے کیلئے اُس میں ڈبکی لگادیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کےMojaveصحرا میں موجود سوشل پول نامی یہ سوئمنگ پول 11فٹ لمبا اور5فٹ چوڑا ہے۔شمسی توانائی والا فلٹر اور کلورینیشن سسٹم لیے اس پول تک پہنچنے کیلئے خواہشمند حضرات سے باقاعدہ دستاویزات پر دستخط لیے جاتے ہیں کہ وہ اسکا راز پوشیدہ رکھیں گے جسکے بعد انہیں ایک چابی دی جاتی ہے تاکہ وہ پول تک پہنچنے پر اُسے کھول کر استعمال کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.