7 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:3
تائیوان کے چڑیا گھر میں ننھے پانڈے کی پہلی سالگرہ
تائی پے .....این جی ٹی .....تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے چڑیا گھر میں گذشتہ روز ننھے پانڈا کی پہلی سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا گیا۔پیدائش کے وقت فقط183گرام وزن کے حامل یوآن زئی(Yuan Zai)نامی اس پانڈے کا وزن اب34کلوگرام تک پہنچ چکا ہے۔ننھے پانڈے کی پہلی سالگرہ کا جشن منانے چڑیا گھر میں صبح سویرے ہی وزیٹرز کی آمد شروع ہوگئی جنہوں نے پانڈے کو ننھے منے تحفے اور کارڈزبھی پیش کیے۔سالگرہ کے جشن کی مناسبت سے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے پانڈے کو اُسکی پسندیدہ اشیاء سے سجا کیک پیش گیا جس میں سیب،انناس اور گاجروں سمیت بانس کے ڈنڈے بھی شامل تھے۔