8 جولائی 2014
وقت اشاعت: 8:4
اب معذور افراد وہیل چیئر کو الیکٹرک اسکو ٹر میں تبدیل کرسکتے ہیں
نیویارک....این جی ٹی....ایک نجی امریکن کمپنی نے معزور افراد کو دوسروں کی محتاجی کے بغیر گھر سے باہر سفر کر نے کیلئے خود مختار بنانے کیلئے ایک ایسی وہیل چیئر متعارف کر ائی ہے جو الیکٹرک اسکوٹر میں بھی تبدیل ہو جاتی ہے۔اس وہیل چیئر کے ساتھ معذور شخص بیٹھے بیٹھے خصوصی طور پر تیار کر دہ اسکوٹر کے اگلے مکمل حصے کو فٹ کر کے اسے منٹوں میں ایک چلتے اسکوٹر میں تبدیل کر لیتا ہے جو جسم کو ہلائے جلائے بغیر با آسانی سڑک پر چلائی جاسکتی ہے۔