10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:25
اب پودے پھول نہیں بلکہ بجلی دینگے
پیرس...... این جی ٹی..... لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اکثر لوگوں کے موبائل چارج نہ ہونے کے سبب بند ہوجاتے ہیں لیکن اب ہر گھر میں ہوگا بجلی پیدا کرنے والا پاور پلانٹ۔ فرانسیسی شہر میٹز کے ماہرین نے تیار کرلیا ہے ایک ایسا پاور پلانٹ جو شمسی توانائی حاصل کر کے موبائل فون چارج کرے گا۔گملے کی شکل کا دی الیکٹری منی نامی پاور پلانٹ کے پتوں میں نصب بیٹریز شمسی توانائی سے بجلی حاصل کر کے موبائل فون کے ساتھ ساتھ یو ایس بی لگنے والی تمام ڈیوائسس کو چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حیرت انگیز صلاحیتوں کا حامل موبائل چارج کرنے والے اس پاور پلانٹ کی قیمت صرف 164 پائونڈرکھی گئی ہے۔