10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 21:45
امریکی جھیل کے بیچوں بیچ تیرتاانوکھا گالف کورس
نیو یارک ......این جے ٹی .......گالف دنیا کا مہنگا ترین کھیل سمجھا جاتا ہے جسے کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیںاور اس گالف کورس میں کھیلنے کا سوچ کر بھی امیروکبیر شخص کے چھکے چھوٹ جائیں گے۔جی ہاں امریکی ریاست ایڈاہو کی ایک جھیل کے بیچوں بیچ قائم تیرتا ہوا انوکھا گالف کورس دیکھنے میں تو نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آتا ہے لیکن یہاں کھیلنے کا شوق ہر کوئی پورا نہیں کرسکتا۔جی ہاں چودہ گالف ہولز پر مشتمل کور ڈی ایلن نامی یہ کورس پندرہ ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنایا گیا ہے جسے کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے ۔جھیل کے وسط میں قائم اس شاندار اور دلکش گالف کورس تک پہنچنے کیلئے کشتی میں جانا پڑتا ہے لیکن یہاںپر کھیل کا لطف اٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ا