تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 21:35

دنیا بھر میں سب سے تیز ی سے بولنے والی خاتون کے پاس انوکھا ریکارڈ

نیویارک....این جی ٹی.....امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی خاتون فران کاپوکودنیا کی سب سے تیز بولنے والی خاتون کا اعزازحاصل ہو گیا ہے۔ جذبات کو متحرک اور بیدار کرنے والی شعلہ بیان مقررہ،مہم جو،کامیڈین اور مصنفہ فران ناصرف تیز بولنے بلکہ انتہائی گہرائی اور انتہائی اونچائی پر کتابوں کی تعارفی تقریب منعقد کرنے پر بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا چکی ہیں۔فران نے صرف54اعشاریہ2سیکنڈوں میں603سے زائد الفاظ ادا کرکے گینزورلڈ ریکارڈ بکس میں تیز ترین بولنے والی خاتون کا اعزاز حاصل کیا ہے۔فی سیکنڈ گیارہ الفاظ کی ادائیگی کرنے والی فران کی گفتگو یا تو بہت تیز کان سمجھ پاسکتے ہیں یا پھر کوئی مشین ہی ریکارڈ کرسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.