تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:45

فیفاورلڈ کپ میںٹیم کو سپورٹ کرنیوالی ایک فین ماڈل بن گئی

برسلز.....ورلڈ کپ فٹ بال کے گروپ میچوں کے دوران اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی ایک فین کو بڑا ماڈلنگ کانٹریکٹ مل گیا۔ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی17 سالہ Axelle Despiegelare پر ایک معروف بین الاقوامی برینڈ کی اس وقت نظر پڑی جب وہ ایک میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہی تھیں، ایکسل کیمرے کی آنکھ کو بھا گئی اور پھر انٹر نیٹ پر ان کی تصویروں کی دھوم ایک بین الاقوامی برینڈ کے ایگزیکٹیوز تک پہنچی جنہوں نےایکسل کو اپنا برینڈ ایمبیسڈربنالیا، اس کانٹریکٹ کے لیے ایکسل کو کتنی رقم ملی یہ تو نہیں معلوم لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے فینز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ضرور ہورہا ہے۔ بیلجِیئم تو بھلے ارجنٹینا کے ہاتھوں ناکام ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا لیکن ایکسل کے لیے ضرور کامیابی کے دروازے کھل گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.