تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:4

چین میں وہیل چیئر ڈانس چمپئن شپ کا انعقاد

بیجنگ ......چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وہیل چیئر ڈانس چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میںآٹھ ممالک سے کے116افرادنے شرکت کی۔اپنی نوعیت کی اس دلچسپ ڈانس چمپئن شپ میں آنے والی جوڑیوں میں جہاں ایک پارٹنر معذور ہونے کے باعث وہیل چیئرتک محدود تھا وہیں دوسرا پارٹنر مکمل فٹ تھا۔اس موقع پر جہاں ان جوڑیوں میں وہیل چیئر ڈانسرز نے اپنے فٹ ڈانسرز کی مدد سے چیئر پر بیٹھے بیٹھے ڈانس کا شاندار مظاہرہ پیش کیا وہیں ایک کیٹیگری میں دونوں ہی ڈانسرز وہیل چیئرپر ڈانس کی صلاحیتوں کی قابلیت دکھا کر ججوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔واضح رہے کہ اس چمپئن شپ میں اولین پوزیشنز پر آنیوالی جوڑیوں کو رواں برس جنوبی کورین شہر انچیون میں ہونے والے ایشین پیرالمپک گیمز میں شرکت کا موقع ملے گا جس میں پہلی بار وہیل چیئر ڈانسنگ کو بحیثیت ایک گیم شامل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.