10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:44
نا ریل اور کھجور کے دیوہیکل درختوں پر چڑھنے کا منفرد طر یقہ
برازیلیا...... این جی ٹی...... ناریل اور کھجور تک رسائی کیلئے درخت کے طویل ترین تنے سے چڑھ کر اوپر تک جانا مشکل ترین کام ہے لیکن برازیل میں ایک نو جوان یہ کام سیکنڈز میں کر لیتا ہے۔ اس نو جوان نے ضرورت ایجاد کی ماں ہے کے محاورے پر عمل کر تے ہو ئے گھر میں لو ہے کے ڈنڈوں اور رسی سے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جسے یہ اپنے پائوں اور درخت کے تنے میں باندھ کر اسے حرکت دیتے ہوئے منٹوں میں اوپر تک پہنچ جاتا ہے۔ ذہانت کا ثبوت دیتے ہو ئے اس نو جوان نے ناریل تک رسائی کا گھریلو حل تلاش کر ہی لیا ہے ۔