تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 جولائی 2014
وقت اشاعت: 13:25

فٹ با ل کھیلنے کا انو کھا انداز!!

لندن .....این جی ٹی .....ہیری پور ٹر سیر یز کے مدّاحو ں کو جا دوئی فٹ بال تو ضروریا دہو گی جسے اڑنے والی جھا ڑو پر بیٹھ کر کھیلا جاتاہے ۔ اس جادوئی کھیل نے اب حقیقت کا روپ دھارلیا ہے اور مختلف مغربی مما لک میںلمبی جھا ڑئوں پر بیٹھ کر فٹ با ل کھیلنے کا آ غا ز کر دیا گیاہے۔برطانوی ٹیم بھی آجکل زور و شور سے جھا ڑو پر بیٹھ کرکھیلی جانے والی فٹ بال(کوئڈچ)ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں کرتی نظر آرہی ہے۔رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے آٹھویں کوئڈچ ورلڈ کپ کیلئے برطانیہ21کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ بھیجے گا جو میکسیکو،آسٹریلیا،بیلجیئم،فرانس ،امریکا ،کینیڈا اور اٹلی کی ٹیموںکیساتھ ٹورنامنٹ کیلئے میدان میں اُتریگی ۔واضح رہے کہ اس انوکھی فٹ با ل میں کھلا ڑی پیروں سے گیند کو قابو میں کر تے ہیں اور ہا تھو ں سے ایک جھاڑو تھا م کر اس کے اوپر بیٹھ کر دوڑتے نظر آتے ہیںبس ذرا سا فرق یہ ہے کہ یہ جھاڑواُڑنہیں سکتی اس لیے سارا کھیل زمین پر کھیلا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.