تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:55

دنیا کی پہلی کائیک(ننھی کشتی) جو آبدوز بھی ہے

لندن....این جی ٹی....کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں جس کی تکمیل کی خاطر انسان اکثر حیرت انگیز کارنامے سر انجام دے جاتا ہے۔اولیویئر فوئیلیٹی کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جس نے پرانی کشتیوں کے ٹکٹروںسے ایک ایسی منفرد کشتی تیار کر لی ہے جو پانی کی سطح پر تیرنے کے ساتھ ساتھ آبدوز کی مانند گہرائی میں بھی پہنچ جاتی ہے۔یہ انوکھی کائیک جو پیڈل پاوراور چپوئوں کی مدد سے سطح آب پر چلتی ہے جبکہ پانی کی گہرائی میں جاتے ہوئے بیٹری سے مدد حاصل کرتے ہوئے آبدوز کا روپ دھار لیتی ہے۔ دنیا کی اس پہلی آبدوز نما کائیک کوچلانے والا شخص ڈھکن بند کرتے ہوئے کائیک کے اوپری حصے کو کاک پٹ میں تبدیل کر لیتا ہے اورآکسیجن ٹینک کی مدد سے سانس لیتے ہوئے زیرِ آب دلکش نظارے سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔تو جناب اب بیک وقت ایک ہی سواری کی مدد سے سطح آب اور زیرِآب ایڈونچر کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.