تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:15

کارنول میں پینگوئنز کی ٹیم نے فٹ بال کھیلنا شروع کردی

کارنول...... این جی ٹی...... برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کا میلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے جس میں گزشتہ دنوں سیمی فائنل میں برازیلین ٹیم کی جرمن ٹیم کے ہاتھوں بدترین شکست پر دنیا بھر کے فٹ بال فینز ہکا بکا رہ گئے ہیں۔ برازیلین ٹیم کی کارکردگی شاید برطانوی کائونٹی کارنول کے ایک سینٹر میں موجود پینگوئنز سے بھی چھپی نہیں رہی جو آجکل خود کو فٹ بال کا بہترین کھلاڑی ثابت کرنے پر تُلی نظر آرہی ہیں۔ کارنول کی سیل سینکچوری میں موجود پینگوئنز کی یہ پوری ٹیم مختلف رنگوں کی گیندوں کیساتھ ہیڈرز مارنے اور پاس کرنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کرتی ہے کہ یہاں کی انتظامیہ بھی حیران دکھائی دیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.