تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 جولائی 2014
وقت اشاعت: 17:25

بھارت دنیاکا سب سے اونچا ریلوے پل بنائے گا

نئی دہلی...... ہمالیہ کے پہاڑوں پر بھارتی انجینئرز دنیا کے سب سے اونچے پُل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو ایفل ٹاورسے بھی 35 میٹر بلند ہوگا۔۔ یوں پُل کی تکمیل کے بعداس کی اونچائی ایک ہزار ایک سو 77 فٹ ہوگی۔ مجوزہ ریلوے برج کی لمبائی ایک ہزار تین سو میٹر بتائی گئی ہے، پروجیکٹ کی تیاری میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی لاگت آئے گی ۔یہ منصوبہ 2016 میں مکمل ہوگا، دنیا کے سب سے بلند ریلوے پُل کا اعزاز اس وقت چین کے پاس ہے جو 2 سو 75 میٹر یا901.725فٹ بلند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.