تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:2

امریکی شخص نے گھر کواسٹار ٹریک فلم کی طرز پر ڈیزائن کر لیا

نیویارک....این جی ٹی.....ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلم سیریز اسٹار ٹریک کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو ان فلموں سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات اور چیز میں بیحد دلچسپی رکھتے ہیں۔امریکی ریاست نیو یارک میں ایک ایسا شخص بھی مو جود ہے جس نے اپنے گھر کے تہہ خانے کواسٹار ٹریک کی طرز پر ڈیزائن کرلیا اور یہاں اس فلم سے منسلک ہر شے پائی جاتی ہے۔ اس شخص نے تین سالوں کے عرصے میں خطیر رقم خرچ کرکے اس تہہ خانے کو اسٹار ٹریک فلم کی شکل میں تبدیل کیا ہے جہاں تمام فرنیچر جن میں بیڈ، صوفہ ، کرسیاں،پینٹنگز،لیمپ ، آئینہ اور یہاں تک کے ٹیلیوژن اسکرین بھی اسٹار ٹریک تھیم کی حامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.