تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:32

میک اَپ کے ذریعے بلائوں کا روپ دھار نے والی امریکی لڑکی

نیویارک....این جی ٹی.....میک اَپ کا استعمال خواتین اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کرتی ہیں لیکن ایک امریکی لڑکی نے میک اَپ کے ذریعے خطرناک بلائوں کا روپ دھار کر اپنی مہارت کا ایسا مظاہرہ پیش کیا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والی اسٹیفینی انوکھی میک اَپ تکنیک کے ذریعے اپنے نقوش میں اس قدر تبدیلی لے آتی ہے کہ پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ محض میک اَپ کے ذریعے تشکیل دیا گیا حلیہ ہے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس تکنیک کے حصول کیلئے اسٹیفینی نے کسی سے مدد حاصل نہیں کہ نہ ہی کسی میک اَپ اسکول کا رُخ کیا ہے بلکہ صرف اور صرف چار سال کی مشق اور شوق کی بنیاد پر اس منفرد فن پرعبور پایا ہے۔ٹھیک کہتے ہیں محنت، لگن اور شوق کی بنیاد پر کچھ بھی نا ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.