14 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:52
موٹرسائیکل چلائیں بھی اوراڑائیں بھی
ایمسٹرڈیم .....اڑنےوالی گاڑی کے بعد اب اڑنے والی موٹرسائیکل بھی سامنے آگئی ہے،جسے سڑک پر چلایا بھی جاسکتا ہے۔ڈچ ماہرین نے Pal-V نامی تین پہیوں والی موٹرسائیکل تیار کی ہے جو نہ صرف سڑک پر112میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے،بلکہ اڑ بھی سکتی ہے۔موٹرسائیکل کو اڑنے کیلئے صرف 10منٹ درکار ہوتے ہیں ، جس کے بعد یہ ہیلی کاپٹربن جاتی ہے۔موٹرسائیکلکے اوپرلگے پنکھے اور پر کی بدولت یہ 4 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔موٹرسائیکل کو ہالینڈ میں295,000ڈالرمیں فروخت کیلئےپیش کر دیا گیا ہے۔