15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:12
سرفنگ کادیوانہ دو سالہ بچہ ۔۔۔
نیویارک...این جی ٹی.....میں چھوٹا سا ایک بچہ ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے۔۔۔یہ بات امریکاسے تعلق رکھنے والے ننھے دو سالہ بچے پر بخوبی صادق آتی ہے۔دو سالہ یہ سر فنگ کا دیوانہ اپنے والد کی رہنمائی میں ماہر سرفرز کی طرح ماہرانہ انداز میں سرفنگ کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔چند ماہ میں سرفنگ سیکھنے کے بعد یہ سمندر کی تندو تیز اوراونچی لہروں پر اس پُر اعتمادی اور توازن کے ساتھ سرفنگ کرتا ہے کہ خود اسکے والد بھی حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔