15 جولائی 2014
وقت اشاعت: 9:32
برطانیہ:دریائے ٹیمز کے کنارے سالانہ بگلا شماری کا آغاز
لندن .....برطانیہ میں صدیوں پرانے تہوار کے تحت دریائے ٹیمز کے کنارے سالانہ بگلا شماری کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ برطانیہ میں یہ روایتی تہوار 12ویں صدی سے چلا آرہا ہے، جس کے مطابق ان تمام بگلوں کو ملکہ برطانیہ کی ملکیت قرار دیا جاتا ہے۔دریائے ٹیمز میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ان بگلوں تک پہنچا جاتا ہے تاکہ ایک ایک کو پکڑ کر ان کی گنتی کی جاسکے۔سالانہ بگلا شماری کے دوران ان بگلوں کا وزن بھی کیا جاتے ہے جس کے بعد ان کو واپس دریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے ۔حکام کے مطابق آوارہ کتوں کے حملوں کے باعث ان بگلوں کی آبادی میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔