تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 5:12

فلوریڈا کیزمیں زیرِ آب موسیقی کے30ویں سالانہ میلے کاانعقاد

نیویارک.....این جی ٹی.....ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکا کی فلوریڈا کیز نیشنل میرین سینکچوری میں زیرِ آب موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ اس 30ویں زیرِ آب کنسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے کم وبیش 500 غوطہ خور منفر د ملبوسات زیب تن کرکے گہرائی میں اُترے اور اپنے واٹر پروف موسیقی کے آلات کے ذریعے نامور موسیقاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے نظر آئے۔ خشکی کے بجائے 60سے 70 فٹ پانی کی گہرائی میں منائے جانے والے اس دلچسپ ایونٹ میں شائقین منفرد ملبوسات پہن کر شرکت کرتے ہیں اور سمندر کے اندر موسیقی کی دھنوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.