16 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:32
کینیڈا:11منزلہ قدیم عمارت چند سیکنڈز میں ملبے کا ڈھیر
اوٹاوہ .....کینیڈا میں47سال قدیم11منزلہ بلڈنگ کو چند سیکنڈوں میں دھماکا خیر مواد سے ڈھادیا گیا ۔ عمارتیں اور پُل تعمیر کرنے میں تو مہینوں حتیٰ کے سال بھی لگ جاتے ہیں لیکن انہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈاور صرف ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں دیکھنے کو ملاجہاں قدیم عمارت کو منٹوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق47سال قدیم متروک شدہ سر جان کارلنگ بلڈنگ کو ڈھانے کیلے آئڈاہو کی ڈمولیشن کمپنی کا سہارا لیا۔اس کمپنی کے رضاکاروں نے 11منزلہ عمارت کی بنیادوں میں کم وبیش 800پونڈ (362کلوگرام) دھماکہ خیز مواد نصب کیا جسکے بعد وقفے وقفے سے تین مرتبہ سائرن بجاتے ہوئے آس پڑوس کی عمارتوں میں موجود افراد کو الرٹ کردیا گیا۔47سال قبل10ملین ڈالر(1کروڑ ڈالر)کی لاگت سے بننے والی اس بلڈنگ کو ڈھانے کو کیلئے4اعشاریہ8ملین ڈالر مالیت کا ڈائنا مائٹ استعمال میں لایا گیا جسکے بعد بٹن دباتے ہی عمارت سکینڈوں میں 40ہزار ٹن ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔