17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 5:4
بر طانیہ میں 50فٹ بڑے طوطے کاماڈل نمائش کیلئے پیش۔۔۔
لندن....این جی ٹی.......بر طانوی شہر لندن میں ایک ٹی وی چینل نے اپنے مزاحیہ پروگرام کی تشہیر کیلئے50 فٹ بڑے طوطے کا ماڈل کرین کی مدد سے لٹکا کر عام نمائش کیلئے پیش کر دیا ہے۔طو طا اس ماڈل میں مردہ حالت میں ہے جسے اس شو کی مناسبت سے لوگوں سے آن لائن ووٹنگ کرواکر منتخب کیا گیااور پھر تین آرٹسٹوں نے دو ماہ کے عرصے میں اسے فائبر گلاس اور فوم سے بناکر حتمی شکل دی۔ عوامی گزر گاہ پر لٹکا یہ طوطا نا صرف پروگرام کی تشہیر کر رہاہے بلکہ یہاں سے آنے جانے والے افراد بھی اس کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔