18 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:44
منچلے کاتیز رفتار ٹرین پر چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ
پیرس...... این جی ٹی...... یوں تو چلتی ٹرین میں سوار ہونا کسی طور پر بھی خطرے سے خالی نہیں لیکن جب بات ہو شہرت کی تو منچلے اس کیلئے بڑے سے بڑا خطرہ مول لینے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک منظر فرانس کے مشہور شہر پیرس میںبھی دیکھا گیا جہاں ایک سر پھرے کرتب باز نے چلتی ٹرین پر چھلانگ لگا کر دیکھنے والوں کو حیران و پریشان کردیا۔ پوما نامی کرتب باز نے تیز رفتار ٹرین پر پل کے اوپر سے کود کر چڑھنے کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے یہ ثابت کردیا کہ اگر حوصلے بلند اور لگن سچی ہو تو ہر کام ممکن ہے۔